اتوار 25 اکتوبر 2026 - 16:17
مجالس فاطمی؛ معرفتِ اہلِ بیت، مضبوط عقائد اور تاریخِ اسلام کے شعوری مطالعے کا ذریعہ: علامہ شیخ محمد جواد حافظی

حوزہ/ ایامِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں شنگو گلتری فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ پہلی مجلسِ عزاء سے علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایامِ فاطمیہ کو محض روایتی عزاداری تک محدود رکھنے کے بجائے ان کی تاریخی، اعتقادی اور معرفتی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایامِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں شنگو گلتری فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ پہلی مجلسِ عزاء سے علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایامِ فاطمیہ کو محض روایتی عزاداری تک محدود رکھنے کے بجائے ان کی تاریخی، اعتقادی اور معرفتی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

مجالس فاطمی؛ معرفتِ اہلِ بیت، مضبوط عقائد اور تاریخِ اسلام کے شعوری مطالعے کا ذریعہ: علامہ شیخ محمد جواد حافظی

انہوں نے کہا کہ عقیدت اور عقیدہ دو الگ مفاہیم ہیں۔ عقیدت کا اظہار کوئی بھی کر سکتا ہے، لیکن مضبوط عقیدہ صحیح معرفت، شعور اور تحقیق سے تشکیل پاتا ہے۔ اسلام اور اہلِ بیت علیہم السلام سے وابستگی کو محض جذبات کے بجائے مضبوط اعتقادی بنیادوں پر استوار کرنا چاہیے۔

انہوں نے تاریخِ اسلام کے واقعات اور اہلِ بیت کے ساتھ پیش آنے والے حالات کو تاریخی پس منظر میں سمجھنے پر زور دیتے ہوئے سورۂ کوثر کی تفسیر بیان کی۔

مجالس فاطمی؛ معرفتِ اہلِ بیت، مضبوط عقائد اور تاریخِ اسلام کے شعوری مطالعے کا ذریعہ: علامہ شیخ محمد جواد حافظی

ان کا کہنا تھا کہ لفظِ کوثر خیرِ کثیر اور فراوانی کے مفہوم پر دلالت کرتا ہے جبکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا ہونے والی اس خیرِ کثیر کا ایک نمایاں مصداق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ذریعے نسلِ رسول کا تسلسل ہے۔

انہوں نے تفسیرِ کبیر فخرالدین رازی کا حوالہ دیتے ہوئے لفظِ کوثر کے مختلف تفسیری مفاہیم کا ذکر کیا اور کہا کہ دشمنانِ رسول کی جانب سے نسلِ مبارک کے انقطاع کا طعنہ دیے جانے پر اللہ تعالیٰ نے سورۂ کوثر نازل فرما کر اپنے محبوب رسول کو خیرِ کثیر کی بشارت عطا فرمائی۔

مجالس فاطمی؛ معرفتِ اہلِ بیت، مضبوط عقائد اور تاریخِ اسلام کے شعوری مطالعے کا ذریعہ: علامہ شیخ محمد جواد حافظی

علامہ شیخ جواد حافظی نے سادات کی نسبت کو عظیم شرف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نسبت پر فخر کے ساتھ اس کی ذمہ داریوں کو بھی سمجھنا اور سیرتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و تعلیماتِ اہلِ بیت علیہم السلام کی پیروی کرنا ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha